(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے تلاشی کے نام پر دو سگے بھائیوں سمیت چار فلسطینیوں کو اغوکرلیا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کے علاقے ابو دیس کے مقام سے تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار اور مکینوں پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ دو فلسطینیوں کو اغوا کیا جبکہ طولکرم سے دو سگے بھائیوں سامی عرابید سام عرابید اور کو اغوا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں ظلم اور جبر کا ایک بدترین دور جاری تھا تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مشرقی وسطیٰ کے لئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے صدی کی ڈیل کے اعلان کے بعد سے فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔