(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج نے فلسطینی باشندوں کےپھل دار درخت کاٹ دیے، ان کی املاک کو بھاری نقصان پہنچایا اور درجنوں بے گناہوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں غرب اردن کے شمالی شہر طوباس میں فلسطینی شہریوں کی املاک پربڑے پیمانے پرحملے کیے گیے اور درجنوں فلسطینیوں کو زدوکوب کرتے ہوئے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا،ساتھ ہی قابض فوج نےفلسطینی اراضی پر پھیلے کم سے کم 1000 پھل دار پودے کاٹ ڈالےجنہیں فلسطینی کاشت کاروں نے کچھ روز قبل ہی لگایا تھا ۔
عینی شاہدین کے مطابق شمالی وادی اردن میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری سے اس کی گاڑی ہتھیا لی اور کاشت کاروں کے باغات اجاڑ ڈالے، کئی گھروں کے شیشے توڑ ے ان کی املاک کو روائیتی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے پر تشدد کارروائی میں بے گناہ فلسطینیوں کی گرفتاریاں عمل میں لا کر نا معلوم مقام پر منتقلی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی آباد کاروں سمیت اسرائیلی فوج کی جانب سےروزانہ ہی فلسطینیوں کےساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور معاشی بدحال غریب فلسطینیوں کو مزید بدحالی کی جانب گامزن کر نے کے لیے ان کی اراضی کو تباہ کیا جاتا ہے۔