(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی فوج کی ان کارروائیوں کوانسانی حقوق کی تنظیموںنے ریاستی جبر قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی ہے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی بلدیہ اور پولیس کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے جنوبی قصبے سلوان سے تعلق رکھنے والے فلسطینی خاندان کو نوٹس جاری کر دیا گیا جس کے مطابق مظلوم فلسطینی خاندان کو خود اپنے ہاتھوں سے اپنے مکان کو مسمار کرنے کا حکم دیا گیا تھادوسری صورت میں فلسطینی خاندان کو 3 لاکھ شیکل کے مساوی رقم جرمانہ کے طور پر ادا کرنا ہوگی۔
صہیونی بلدیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کے بعد بھاری جرمانہ کے خوف سے فلسطینی خاندان نے اپنا مکان اپنی مدد آپ کے تحت خود مسمار کردیا۔
واضح رہے کہ صہیونی بلدیہ حکام کی اجازت سے بے بس فلسطینیوں کو اس قسم کے نوٹس بھیج کر انہیں اپنے گھروں کو مسمار کرنے کا حکم دیتی ہے تاہم بھاری جرمانے کی ادائیگی نہ کر سکنے والے معاشی بدحال فلسطینی بھاری جرمانے کے خوف سے خود ہی اپنے گھروں کو منہدم کر کے کھلے آسمان تلے آجانے ہیں ۔