(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی باشندوں کو ذہنی اور جسمانی اذیتوں کا نشانہ بنایاجانا اور انہیں بے بنیاد الزامات لگا کر صہیونی انتظامی حراست میں ڈال کر غیرانسانی سلوک کا شکار کرنا معمول بن گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض فوجی اہلکاروں کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقے العیسویہ کے مشرقی دروازے سے17 سالہ راہ گیر فلسطینی نوجوان محمد موسیٰ عبید کو تفتیش کے بہانے روکتے ہوئے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں تشدد کانشانہ بناتے ہوئے حراست میں لے لیا تاہم اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تاحال فلسطینی نوجوان کوکس صہیونی تفتیشی مرکز میں لے جایا گیا ہے اس کی کوئی اطلاعات فراہم نہیں کی گئیں۔