(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے فلسطینی باشندوں کی بلا جواز کارروئی کے نتیجے میں فوج اور نوجوانوں کے مابین جھڑپیں جاری
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں پر تشدد چھاپہ مار کارروائی کر تےہوئے گھر گھر تللاشی کے دوران چھ بے گناہ فلسطینیوں کو اغوا کیا جن میں رام اللہ سے تعلق رکھنے والے بیرزیت یونیورسٹی کے ایک فارغ ا لتحصیل انجینئر عارب درویش بھی شامل ہیں۔
قابض اسرائیلی فوجیوں نے جینن کے جنوب میں یبد سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان علی بلال ابوبکر ، نابلس سے تعلق رکھنے والےناظم معید عاشور ، اور ابراہیم عواد کو ان کے گھروں سے اغوا کیا جبکہ العیسویہ، مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق سےبھی فلسطینی باشندوں کو تشدد کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر نے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
صہیونی فوج کی وحشیانہ گرفتاریوں کے نتیجے میں صہیونی فوج اور نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں فلسطینی عوام کی جانب سے فوجی گاڑیون پر سنگ باری کی گئی جس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم قابض فوج نے نوجوانوں پر ربرکی دھاتی گولیوں کے براہ راست فائر کیے جس کے نتیجے میں تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی۔