(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے مزدوری کے کام سے آئے ہوئے نوجوان پر گولی چلائی جو کہ سرمیں لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، بےہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل ہونے والے فلسطینی کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں دیوار فاصل کےنزدیک ایک نہتے فلسطینی مزدور 24 سالہ محمود یاسر قصراوی پر بلا جواز فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔
قابض فوج نے مزدوری کے کام سے آئے ہوئے کئی دوسرے بے گناہ فلسطینیوں سمیت محمود یاسر قصراوی کا تعاقب کرتے ہوئے دیوار فاصل کےنزدیک ان پر گولی چلائی جو کہ قصراوی کے سرمیں لگی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، قصراوی کو بےہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہےجہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
قصراوی کے اہل خانہ کا کہنا ہےکہ صہیونی فوج نے مزدوری کے لیے گھر سے نکلنے والے ان کے بیٹے پر بلا جواز گولیاں چلائیں ہیں جس کے باعث قصراوی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔