(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوجی کارروائیوں میں متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو فوجی اہلکاروں نے سر عام تشدد کا نشانہ بنایا اور صہیونی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں سمیت درجنوں افراد کو اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی اہلکاروں کی جانب سے مغربی کنارے میں فلسطینی شہریوں کے خلاف انتقامی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ فلسطینی باشندوں کو سرے عام تشدد کانشانہ بنایا گیا تاہم جینن میں فلسطینی نوجوان مراد ولید ملیشہ، محمدمحمود علاونہ، مراد محمد فشاشاہ، جبکہ غابی شہر سے شادی عبد الرؤف صبیحات کو غیر قانونی حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں بھی قابض فورسز نے نوجوانوں کو گرفتار کیاجن میں دو رہائی پانے والے 21 سالہ فلسطینی قیدی ابراہیم سلیمان دادو اور محمود احمد عیسیٰ کو بھی دوبارہ حراست میں لے لیا۔