(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فضائیہ نے غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارات تباہ ہوگئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی جنگی طیاروں نے رافح سرحد پر تباہ شدہ غزہ ایئرپورٹ کے قریب کے علاقے اور القرارہ میں متعدد عمارات کو بمباری کا نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا۔
صہیونی فوج کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں مزاحمتی قوتوں کے ٹھکانوں کو تباہ کیا گیا ہے جنہوں نے غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر کئے تھے۔