(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں آنسو گیس کے استعمال کی وجہ سے متعدد افراد کو سانس لینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس اور ایذاریہ قصبوں میں صہیونی فوجیوں نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور قابض صہیونی فوجیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق قصبے میں صہیونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں نہتے فلسطینی باشندوں پر بے تحاشہ آنسو کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے متعدد افراد کو سانس لینےمیں شدیددشواری کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ایذاریہ قصبے میں بھی فلسطینی باشندوں اور قابض صہیونی فوجیوں کی جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں جن میں کئی فلسطینیوں افرادکو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغواء کر لیا گیا ہے