(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین میں آئے دن صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے بہانے سر راہ ہی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور تفتیش کے بہانے اغوا کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں قابض صہیونی فوج کی جانب سے گذشتہ شب 4فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا جن کے نام مجدی سباعنہ ابو شقیرہ ، احمد نزال ، نصر خوزیمیہ اور احمد طلال عساف بتائے جاتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق جینن کے قصبے قباطیہ سے تعلق رکھنے والے یہ فلسطینی نوجوان صہیونی فوج کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں تشدد کا نشانہ بنے جس کے بعد قابض فوج نے چاروں نوجوانوں کو صہیونی فوجی گاڑیوں میں بھر کر نامعلوم مقام پر منتقل کریا۔