(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنےو الے چار فلسطینی نوجوانوں کو بغیر کسی جرم کے اپنی گھروں میں چار ماہ کیلئے نظر بند کردیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے گاؤں العيساویہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان محمد عصمت عبید اور محمد ایمن عبید کو چار ماہ کیلئے گھر میں نظر بند کردیا جبکہ الخلیل سے تعلق رکھنےوالے یوسف علی الکیسوانی اور انور سمیع عبید کو بھی چار ماہ کیلئے نظر بند کردیا ہے ۔
انور سمیع عبید چند ماہ قبل ہی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت چار ماہ اسرائیلی جیل میں گزار نے کے بعد رہا ہوئے تھے ۔