(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے متعدد گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کردیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روزمقبوضہ فلسطین کے شہر الخلیل کے مختلف علاقوں جبل المکبر اورشقیرات میں اسرائیلی بلدیہ کے اہلکاروں نے ہیوی مشینری کے ہمراہ دھاوا بولااور ایک فارم ہاؤس سمیت متعدد گھروں کو منہدم کردیا جس کے باعث کئی لوگ بےگھر ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی بلدیاتی اہلکاروں نے فوج اور ہیوی مشینری کی مدد سے مقامی افراد کےگھروں کو ان کے زمینی ملکیت کی دستاویزات مہیا کئے جانے کے باوجود مسمار کردیا ہےاور دعویٰ کیا ہے کہ یہ زمینیں غیرقانونی ہیں۔