(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی فوجی اہلکاروں نے گھریلو استعمال کی مصنوعات پر مشتمل اشیاء کے اسٹالز پر لوٹ مار کی اورفلسطینی مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزصہیونی فوج نےقابض ریاست میں جنین کے مغربی قصبے عانین میں دیوار فاصل کے قریب فلسطینی باشندوں کے اسٹالز الٹ دیے۔
قابض فوج نےروز مرہ کی گھریلو استعمال کی مختلف مصنوعات کے فلسطینی اسٹالز پر دھاوا بول کر لوٹ مار کی اور فلسطینی مزدوروں پر تشدد کرتے ہوئے بچا کھچا سامان ضبط کر کےفوجی گاڑیوں میں بھر کر لے گئے۔
واضح رہےکہ صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی علاقوں کو قابض ریاست سے علیحدہ کرنے کیلئے ایک طویل دیوار تعمیر کی گئی ہے جس کو دیوار علیحدگی یا دیوار فاصل کہا جاتا ہے جبکہ اسرائیلی حکام نے اس دیوار میں متعدد مقامات پر گزرگاہیں بنائی ہوئی ہیں جس کے استعمال سے صیہونی فلسطینی علاقوں میں داخل ہوتے ہیں اور گھر گھر تلاشی کے نام پر لوٹ مار اور گرفتاریاں کرتے ہیں۔