(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجیوں نے نہتے فلسطینی نوجوان کو اس وقت بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ کفل حارث کی سڑک سے گزر رہا تھا۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ فلسطین کے ضلع سلفیت کے گاؤں کفل حارث کے رہائشی 29 سالہ نوجوان ابراہیم ابو یعقوب کو صہیونیو فوجیوں نے اس وقت بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ کفل حارث کی سڑک سے گزر رہا تھا ۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ابراہیم ابو یعقوب سمیت 17 سالہ محمد عبدالسلام بھی زخمی ہوا ، دونوں زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابراہیم ابو یعقوب زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا جبکہ محمد عبدالسلام تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے ۔