(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوجی اہلکاروں نے بغیر کسی جر م کے نوجوان کو تلاشی کے بہانے روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور فوجی گاڑی میں ڈال کر غیر قانونی حراستی مرکز منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کےرہائشی فلسطینی نوجوان رامی صلاح کوالطور قصبے کی حزما چوکی پر دوبارہ گرفتار لیا گیا۔
اسرائیلی فوجی چوکی سے گزرنے والے فلسطینی راہ گیر کوقابض فوجی دستے نے تلاشی کے بہانے روکا اور وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے فوجی گاڑی میں ڈال کر صہیونی حراستی مرکز منتقل کردیا۔
خیال رہے کہ رامی صلاح نامی اس فلسطینی کو اس سے قبل بھی بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کے قانون کے تحت قابض فوج کی جانب سے قید کیا جا چکا ہےجہا ں قابض صہیونی جیل انتظامیہ نے نوجوان کو بد ترین تشدد کانشانہ بنایاتھا۔