(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی اور رہائشیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوںمیں چھاپہ مار کارروئیاں کرتے ہوئے تو سگے بھائیوں سمیت تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کیا ، پہلی کارروائی مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی علاقے عایدہ پناہ گزین میں کی جہاں اسرائیلی فوج نے بیرزیت یونیورسٹی کے 25 سالہ طالبعلم انس عونی ابو بلحہ کو گرفتارکیا ۔
دوسری کارروائی صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے کے قبضے بلدہ میں کی جہاں دو سگے بھائی 30 سالہ حماد حسن الخطیب اور 24 سالہ عمر حسن الخطیب کو گرفتارکرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔