(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی وکلاء اورسماجی کارکنان کی جانب سے شیخ جرح کے رہائشی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک آن لائن مہم شروع کی گئی ہے جس میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور اہل علاقہ کو بے دخل ہونے سے بچائیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں بیت المقدس کے شہر شیخ جرح میں صہیونی فوج کے ہاتھوں بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی حمایت میں وکلاءاور فلسطینی سماجی تنظیموں نےعالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی آبائی زمین سے انہیں بے دخل ہونے سے بچائیں۔
فلسطینی وکلاء اورسماجی کارکنان کی جانب سے شیخ جرح کے رہائشی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک آن لائن مہم شروع کی گئی ہے جس میں بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کریں اور اہل علاقہ کو بے دخل ہونے سے بچائیں۔
مقبوضہ بیت المقدس میں واقع شیخ جرح کے علاقے میں صہیونی حکام کی جانب سے اسلحہ کے زور پردرجنوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے زبردستی بے دخل کرنے کا سامنا ہے، تاکہ اس علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کروا کر مکمل طور پر ایک اسرائیلی آبادکاری بستی میں تبدیل کردیا جائے۔
واضح رہے کہ صہیونی ضلعی فوجی عدالت نے کچھ روز قبل شیخ جرح کے آبائی رہائشی فلسطینیوں پربے بنیاد الزام عائد کرتے ہوئےفلسطینیوں کے خلاف فیصلہ دیا تھا کہ فلسطینی رہائشی یکم اگست تک شیخ جرح کے گھرخالی کردیں کیونکہ وہ گھر 1973میں انہوں نے یہودیوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے بنائے تھے جس کے بعد سے علاقے میں فلسطینی باشندوں کے احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن پر صہیونی فوج بے دریغ طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔