(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی باشندوں کے گھروں میں بڑے پیمانے پر آنسو گیس کے گولے پھینکے گئےجس سے متعدد بچے اور گھروں میں موجود خواتین سانس گھٹنے کی شکایت سے دوچار۔
ذرائع کےمطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر اریحہ میں قابض فوج اور فلسطینی باشندو ں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئیں جس میں فلسطینی باشندوں نے پیٹرول بموں اور پتھراؤ کی مدد سے صہیونی تشدد کا سامنا کرتے ہوئے فوج کا مقابلہ کیا۔
تاہم صہیونی فوج کی جانب سے درجنوں فلسطینی جھڑپوں کے دوران حراست میں لےلیے گئےساتھ ہی صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی آبادی پر بھاری مقدار میں آنسو گیس کے گولے برسائے گئے جس کا نشانہ بنتے ہوئے گھروں میں موجود متعدد فلسطینی عوام ،بچے، بوڑھے اور خواتین کی بڑی تعداد کو آنسو گیس شیلنگ کے نتیجےمیں سانس گھٹنے کی تکلیف سے گزرناپڑا۔
جھڑپوں کے دوران قابض فوجی اہلکاروں نےعلاقے کا گھیراؤکیا اورگھروں میں داخل ہو کر خواتین اور بچوں کا امتیاز کیے بغیردرجنوں فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم فلسطینی نوجوانوں کے مسلسل پتھراؤ اور پیٹرول بموں کی مدد سے اپنی مدد آپ کے تحت فلسطینی قابض فوجی محاصرہ توڑنے میں کامیاب ہوگئے۔