(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کو حراساں کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی کاشتکاروں اور کو بلا جوازکرفتارکرنا ان کے باغ اور کھیتوں کو تباہ کرنا معمول بن گیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بزرگ فلسطینی الشيخ فتح الله دبابسہ اپنی زرعی زمین پر فلسطینی کی مشہور سبزی "خوبیزہ ” کو اکٹھا کررہا ہے جبکہ ایک اسرائیلی فوجی اس بزرگ فلسطینی پر اپنی بندوق تانے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی آبادکاروں اور فوجیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے کھیتوں اور زرعی زمینوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، ایک غیر سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صہیونی حکام نے فلسطینیوں کے 100 سے زائد زیتون کے درختوں کو تباہ کیا جبکہ زرعی زمینوں کو سیوریج کا پانی چھوڑدیا جس کے باعث سیکڑوں دونم زرعی اراضی تباہ ہوچکی ہے ۔