(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی انتظامی حراست میں قید بے گناہ فلسطینی قیدیوں کے خاندان کو پریشان کر نے کے لیے قابض فوجی عدالت بھاری جرمانے اور قابل توسیع قید کی سزا ئیں تجویز کرتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی سیف مجید العجوری پرصہیونی غیر قانونی فوجی عدالت کی جانب سےبغیر کسی جرم کے حراست میں لینے کے بعد 18 ماہ کی قید اور 2000 شیکل جرمانے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا جس کے خلاف نوجوان قیدی کے اہل خانہ کی جانب سےقابض فوج انتظامیہ کے خلاف حراستی مرکز کے سامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا اور غیر قانونی ریاست اسرائیل کے حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی تاہم صہیونی عدالت نے اپنے فیصلے میں کوئی تبدیلی نہ لاتے ہوئے قیدی پر سزا اور جرمانے کا فیصلہ برقرار رکھا ۔