(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطینی میں صہیونی غیر قانونی جیلوں میں متعدد قیدی بنیادی طبی سہولیات سے محرومی کے باعث رہائی سے قبل ہی زندگی کی بازی ہار جاتےہیں۔
کلب برائے فلسطینی اسیران کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں بیت المقدس سے تعلق رکھنے والےکینسر کے مریض فلسطینی قیدی حسین محمد المسالمہ کے گھر کے سامنے قیدی کے خاندان سمیت دیگر باشندوں کی جانب سے ایک احتجاجی دھرنے کا اہتمام کیا۔
کلب برائے اسیران کے مطابق دھرنے کے شرکاء کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست میں قید حسین محمد المسالمہ کی حالت کے پیش نظر صہیونی عدالت فلسطینی قیدی کو فوری رہائی یا علاج معالجے کی مکمل سہولیات کی فراہمی کےمطالبےمیں سے کسی ایک کی منظوری دے ۔
واضح رہے کہ صہیونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو کورونا وائرس سے لےکر کسی قسم کے بھی مہلک مرض کے علاج کی سہولیات نہ ہونے کے برابر مہیا کی جاتی ہیں جو کہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہےاور جس کے باعث ان مہلک امراض کا شکار ہونے والےاکثر قیدی اپنی رہائی کی مدت تک پہنچنے۔