(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی فوجی جابرانہ کارروائی میں جلبوع جیل کے سیکشن 1 میں فوجی اہلکاروں نے قیدیوں پربد ترین تشدد کیا اور ان کے کمروں کی تلاشی لی۔
انجمن برائے فلسطینی اسیران کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کہ مطابق گذشتہ روز غاصب صہیونی ریاست میں قابض فوج نے جلبوع جیل میں فلسطینی اسیران کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
انجمن برائے اسیران نے کہا کہ مسعدہ ، درور، یمام ،یونٹس کے خصوصی فوجی دستوں نے سیکشن 1 میں اسیران پر دھاوا بولا ان پربد ترین تشدد کیا جبکہ اسیران کے کمروں کی تلاشی کے دوران قیدیوں کی ضرورت کے مختصر سامان کو بھی تباہ کردیا ۔
انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی جیلوں میں اسیران پر حالیہ پر تشدد کاروائیاں انتہا پسند اسرائیلی جیل سروس افسر شارون شوعان کی سربراہی میں ہورہی ہیں جسے شمالی خطے میں جیل سروس کی آپریشن برانچ کے سربراہ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔