(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صہیونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے مقدمے کی سماعت کو مختلف بہانوں سے جان بوجھ کر روکا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قابض غیر قانونی فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے الطورکے رہائشی فلسطینی باشندے محمد علی ابو غنام ، محمد ابو غنام اور محمد ناجی ابو جمعہ کے مقدمے کی سماعت بغیر کسی معقول وجہ کے ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ صہیونی فوج نےکچھ عرصہ قبل ان فلسطینی نوجوانوں پر مزاہمت کاروں کے سہولت کار ہونے کے بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کے بعد تشدد کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جس کے بعدان پر جھوٹے مقدمات میں انہیں صہیونی جیلوں میں مسلسل تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہےاس سلسلے کو مزید طول دینے کے لیے غاصب صہیونی حکام نے نوجوانوں کے مقدمے کی سماعت کو بغیر کسی معقول وجہ کے ملتوی کر دیاہے جبکہ واقعے کے بعدقابض ریاست کی غیر منصفانہ عدالت کے خلاف متعددفلسطینی مظاہرین نے صہیونی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مظلوم فلسطینی قیدیوں کے حق میں نعرے لگائے۔