(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست کی غیر قانونی عدالت میں فلسطینی نوجوان کو کسی جرم کے ثابت نہ ہونے کے باوجود مہینوں قید کی سزا سنادی۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق صہیونی فوجی عدالت نے مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی باشندے عز الدين مصباح ابو صبیح کو زیر حراست 32 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوجوان کو صہیو نی فوج نے رواں سال2 جنوری 2021کو ان کے گھر پرچھاپے کے دوران حراست میں لے لیا تھا جبکہ گرفتاری کے بعد انہیں صہیونی حراستی مرکز میں منتقل کردیا جہاں انہیں شدید تشددکا نشانہ بنائے جانے کے بعد صہیونی عدالت نےڈھائی سال کی قید کی سزا سنادی ہے۔
خیال رہےصہیونی قید میں نوجوان پر تاحال کوئی جرم ثابت نہ ہو سکا اس کے باوجودفلسطینی قیدی کے خلاف مقدمہ چلاتے ہوئے قید کی سزا سنائی گئی ہے۔