(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوجی عدالت نے ممدوح بری کی تیسری مرتبہ حراستی مدت ختم ہونے سے قبل مزید 6 ماہ کے لیے طول دے دیا ہے ،قابض ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی حراست کے سلسلے کو مزید بڑھانے کی وجہ انہیں تشدد کا نشانہ بنانا اور ان کے اہل خانہ کو ذہنی اذیتوں سے دو چارکر نا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوجی عدالت نےمقبوضہ فلسطین کے علاقے قلقیلیہ کے جنوب میں واقع سنریا نامی قصبے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قید ی ممدوح بری کی حراستی مدت کو مسلسل تیسری مرتبہ بڑھا تے ہوئے بغیر کسی وجہ کے صہیونی غیر قانونی جیل میں قید فلسطینی کے رہائی کے رستے بند کر دیے۔
صہیونی فوجی عدالت نے ممدوح بری کی تیسری مرتبہ حراستی مدت ختم ہونے سے قبل مزید 6 ماہ کے لیے طول دے دیا ہے ،قابض ریاست کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی حراست کے سلسلے کو مزید بڑھانے کی وجہ انہیں تشدد کا نشانہ بنانا اور ان کے اہل خانہ کو ذہنی اذیتوں سے دو چار کر نا ہےجس کے حوالے سے صہیونی حراستی مراکز دنیا میں بد نام ہیں تاہم بین الاقوامی سطح پر ان غیر قانونی حراستی مراکز کے خلاف قیدیوں کے ساتھ جاری غیر انسانی سلوک کے خلاف اب تک کوئی قانون پاس نہیں ہو سکا ہے۔