(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی جیل انتظامیہ مختلف بہانے بناکر فلسطینی نوجوان کی صہیونی عدالت میں پیشی کو روک رہی ہے۔
مقامی فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی غیر قانونی عدالت میں رام اللہ کے رہائشی فلسطینی نوجوان سفیان بسام مقدادی کو صہیونی ریاست کی غیرقانونی حراستی پالیسی کے تحت انتظامی حراست میں مزید 4 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے رہائی کو روک دیا ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی نوجوان کو صہیونی فوج نے1سال قبل صہیونی شرپسندانہ فسادات کے دوران جھڑپوں میں حراست میں لیا تھا جس کے بعد قابض جیل انتظامیہ کی جانب سے فلسطینی نوجوان سفیان بسام مقدادی کو مختلف بہانوں سے اذیتیں دیتے ہوئے پیشی کی مدت میں مسلسل اضافہ کیا جارہا ہے۔