(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی غیر قانونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ روا سلوک ہر لحاظ سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہونے کے باوجود عالمی عدالتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی عدالت میں رام اللہ کے رہائشی فلسطینی قیدی یحیٰی الریفائحی پر 4 سال قیدکی سزا سناتے ہوئے 5000 شیکل جرمانہ عائد کر دیا۔
قابض صہیونی فوج کی جانب سے یحیٰی الریفائحی کو بلا جواز ان کے گھر سے گرفتار کر تے ہوئےا لزام لگایا گیا تھا کہ ان کا تعلق رام اللہ میں سرگرم اسرائیل مخالف فلسطینی مزاحمتی تنظیم سے ہے جس کے بعد قابض صہیونی عدالت میں فلسطینی پر سزا کے ساتھ جرمانہ مقرر کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ قابض عدالت اور صہیونی فوج کی ملی بگھت سے بے گناہ فلسطینیوں پر بے بنیاد الزامات لگاکر انہیں جھوٹے مقدمے بنائے جاتے ہیں اور قید کے دوران وحشیانہ تشدد کیا جاتا ہے، اسرائیلی ریاست کی ان کھلم کھلا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزیوں پر عالمی دنیا خاموش ہے۔