(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض اسرائیلی عدالت نے بغیر کسی جرم کے فلسطینی طالب علم پر قید اور جرمانے کی سزا مقرر کردی۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں البیرہ شہر کے رہائشی فلسطینی نوجوان عمر السدر جو بیت المقدس کی یونیورسٹی ابو دیس کے طالب علم بھی ہیں،قابض صہیونی عدالت نے بغیر کسی جرم کے کچھ روز قبل حراست میں لینے کے بعد عمر السدر پر گذشتہ روز 4 ماہ کی سزا کے ساتھ 10 ہزار شیکل جرمانہ عائد کردیا۔
صہیونی عدالت کے اس اقدام پر فلسطینی طالب علم کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے قابض غیر قانونی حکام اورصہیونی جیل انتظامیہ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں فلسطینی طالب علموں سمیت سماجی کارکانان کی بڑی تعداد نے شریک ہوکرصہیونی عدالت کے حکم کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور عمر السدر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔