(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں صہیونی فوج بلاجواز گرفتاری کے بعد فلسطینی باشندوں کو غیر قانونی تفتیشی مراکز میں لےجاکر بد ترین تشدد کے ذریعے ناکردہ جرائم کے اعتراف کرواتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی عدالت نےقابض ریاست کی غیر قانونی جیل انتظامیہ جلمہ سینٹر میں تفتیش کے لیے لائے گئے فلسطینی نوجوا ن عبدالغنی حمزہ ہرزلہ کی نظر بندی میں توسیع کرتے ہوئےتفتیش کو اگلے منگل تک بڑھا دیا۔
واضح رہے کہ صہیونی غیر قانونی تفتیشی مرکز میں11 روز سے فلسطینی نوجوان کو تفتیش کے بہانے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور اس پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کے اقرار جرم کی ناجائز کوششیں جاری ہیں۔
صہیونی ریاست میں آئے دن قابض فوج کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں کو پکڑ کر غیر قانونی جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جاتا ہے جس کے بعد صہیو نی عدالتوں کے ذریعے اسرائیلی جیل انتظامیہ قیدیوں کےٹرائل کی مدت میں مزیدتوسیع کے بعد بے گناہ فلسطینیوں کو رات دن ناکردہ جرم کی پاداش میں بد ترین تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔