(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عدالت میں فلسطینی بچے کے صہیونی فوج پر پتھراؤ کے جرم میں 36 دن قید کے بعد رہائی کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست کی غیرقانونی عدالت میں الخلیل سے تعلق رکھنے والے فلسطینی بچے شریف عوض کو صہیونی فوج پر پتھراؤ کے جرم میں 36 دن کی قیداور 1500 جرمانے کے بعد آزادکر دیا گیا۔
یہ پتھراؤ جس کے نتیجے میں فلسطینی بچے شریف عوض کو حراست میں لیاگیا تھا اسرائیلی غاصبانہ فوج پر اس وقت کیا گیا تھا جب پر تشدد کارروائی کے نتیجے میں غاصب فوجی اہلکاروں نے گھر گھر تلاشی کی بلا جواز کارروائی کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کو سر عام تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اغوا کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جس کٓے بعد فلسطینی باشندوں نے صہیونی فوج کے علاقے میں داخلے کو ناکام بنانے کے لیے پتھراؤ اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا تھا۔