(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عدالت نے فلسطینی طالب علم کو اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے جرم میں 50 ماہ قید اور 55لاکھ شیکل جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج نے بیر زیت یونیورسٹی میں طلبہ کونسل کے سابق صدر 24 سالہ عمر الکسوانی کو اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کے الزام میں گرفتار کیا اور گزشتہ روز صہیونی فوجی عدالت نے انھیں 50 ماہ قید اور 55 لاکھ شیکل کی رقم بطور جرمانہ اداکرنے کا حکم دیا ہے ۔
واضح رہے کہ عمر الکسوانی کے ساتھ دیگر 4 فلسیطنی طلباء کو اس سے قبل صہیونی فوج کے خفیہ اداروں کے سادہ لباس اہلکاروں نے یونیورسٹی میں داخل ہوکر اغواکیا تھا اور کئی دن تک لاپتہ رکھنے کے بعد انھیں رہا کردیا تھا ۔