(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند آبادکاروں کے گروہ نے صہیونی فوج کے سر پرستی میں اسلحہ کےزور پر طاقت کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی کاشتکاروں کی زمین پر دھاوا بول دیا اور زیتون کے درختوںسمیت کئی سو پودے اکھاڑ دیے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوبی شہر کسرا کے دیہی علاقےمیں صہیونی شر پسند یہودی آبادکاروں کے منظم گروہ نے فلسطینی زرعی اراضی پر دھاوا بول دیا جنہیں قابض صہیونی فوج کی مکمل سر پرستی حاصل تھی۔
کسرا بلدیاتی اسمبلی کے رکن عماد حسن کے بیان کے مطابق غیر قانونی صہیونی بستی ایش کو دیش کے اسلحے سے لیس صہیونی آباد کاروں نےمجبور فلسطینی کاشتکاروں کےکم سے کم 100 زیتون کےدرخت کاٹ ڈالے جبکہ کئی سو پودوں کو برباد کر دیا۔
عماد حسن نے بتایا کہ صہیونی شر پسندوں کےاس گروہ نے فوج کی موجودگی میں فلسطینی کسانوں کی کاشت کی ہوئی زمین کو بر باد کر دیا جس کے باعث فلسطینی کسانوں کو بھاری زرعی نقصان پہنچاجبکہ اسلحے کے زور پر صہیونی آبادکاروں نے نہتے فلسطینیوں کو زدوکوب کر تے ہوئے ان کے کھیتی باڑی کے اوزار ضبط کر لیے۔