(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آباد کاروں کی فلسطینیوں کے ساتھ جاری شر انگیزی کی رپورٹنگ کر نے اور فوٹیج بنانے کی پاداش میں صحافی کو زدوکوب کیا جبکہ وڈیو بنانے پر کیمرے بھی چھین لیے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی بستی سے گروپوں کی شکل میں آئے ہوئے سینکڑوں صہیونی شر پسند آباد کاروں نے بیت المقدس میں فلسطینیوں پر ہتک آمیز جملے بازی اور دکانوں پر رکھے اشیائے خورد و نوش کے سامان کو تباہ کر نے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں فلسطینی باشندوں اور دکان مالکان کی جانب سے آباد کاروں پر سنگ باری کی گئی تاہم موقع پر پہنچنے والے صحافیوں اور فوٹو گرافوں نے واقعے کی کوریج کی جس کے باعث شر پسند صہیونی عناصر کی جانب سے صحافیوں کی گاڑی پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں صحافی انس ابی زرار،فوٹوگرافر مصطفیٰ خاروف اور فائیز ابو رمیلہ شدید زخمی ہوگئے اور ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔
واضح رہے کہ صہیونی آباد کاروں کے اس حملے میں قابض فوج کی جانب سے کسی بھی شر پسند صہیونی آباد کار کو تا حآل حراست میں نہیں لیا گیا ہے۔