(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )صہیونی شر پسند عناصر کی حفاظت کے لیے قابض حکام کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے جاتے ہیں جو کہ آبادکاروں کی حفاظت کے ساتھ ان کی شر پسندی کے آگے مزاحمت کر نے والے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گرفتار کر تے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست میں صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے قابض فوجی اہلکاروں کی سر پرستی میں ایک مرتبہ پھر مسجد اقصی کوبے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا۔
صہیونی آبادکاروں نے جوتوں سمیت مسجدمیں داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی، مسجد میں نمازیوں کی عبادت کا مزاق اڑاتے ہوئےنامناسب فقرےکہےاور انہیں مذہبی شرانگیزی پر اکسایا ۔
قابض فوج کی موجودگی میں صہیونی آبادکاروں کےگروپ نے مجبورفلسطینیوں کو مذہبی اشتعال انگیزی پر مجبور کرتے ہوئے قبلہ اول میں تلمودی رسومات ادا کیں اور مسجد کے صحنوں میں شور شرابہ کرتے ہوئے مسجد کے تقدس کو پامال کیا۔
واضح رہے کہ تلمودی رسومات کے نام پرصہیونی آبادکاروں کا مقصد عبادت نہیں بلکہ فلسطینی باشندوں پر اپنا اثرورسوخ ظاہر کرنا ہے ورنہ ہر مذہب کے ماننے والےاس حقیقت سے واقف ہیں کہ کسی دوسرے کے مذہب کا احترام کرنا اور اس کےمقام عبادت کا تقدس قائم رکھنا بھی فرض عین ہے۔