(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ )قابض ریاست کے 5000 سے زائد صہیونی زندانوں میں قید فلسطینیوں میں سے ایک خاتون لینین محمد احمد الطوری نے16سال بعد آزادی پائی ہے،خاتون کو صہیونی فوج نے 1948کے مقبوضہ علاقوں سےحراست میں لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی حکام نے شمالی فلسطین کے علاقے کفر قاسم سےتعلق رکھنے والی 40 سالہ خاتون لینین محمد احمد الطوری کو 16 برس کی قید کاٹنے کے بعد بالآخر رہا کردیا،
خاتون کو صہیونی فوج نے 2004 میں حراست میں لیا تھا جس کے بعد لینین کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ بھیہ چلایاگیا تاہم بےبنیاد الزامات کے بعدحسب روایت صہیونی عدالت نے انہیں سولہ سال قید کی سزا سنائی تھی اس وقت ان کی عمر چوبیس سال تھی۔
واضح رہےکہ صہیونی عقوبت خانوں میںاس وقت 5000سے زائد بے گناہ فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں 180 بچے، 43 خواتین، 500 انتظامی قید اور 1800 بیمار قیدی شامل ہیں۔ بیماروں میں 700 کی حالت خطرے میں ہے اور وہ فوری علاج کے منتظر ہیں۔