(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوجی عدالت میں فلسطینی نوجوان پر اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کرنے اور صہیونیوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کےرہائشی 18 سالہ ثائر حسین سعید عصاصہ پر صہیونی فوجی عدالت کی جانب سے اسرائیل کے خلاف مزاحتی کارروائیوں اور صیہونی فوجیوں پرسنگ باری کے الزام میں 2 سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا سنائی ہےذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں قائم شہدا ء فاؤنڈیشن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صہیونی فوجی عدالت نے 4 فروری 2019ء کو حراست میں لیے جانے والے فلسطینی نوجوان ثائر حسین سعید عصاصہ کواسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤکرنے اور صہیونیوں کے ظلم کےخلاف آواز اٹھانے کے الزام میں 2سال قید اور 4000شیکل جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔