(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی غیر قانونی جیل انتظا میہ نے مجرمانہ غفلت برتتے ہوئے ہیمو فیلیا کے مریض فلسطینی قیدی پر تفتیش کے دوران بدترین تشدد کیا جس کے باعث فلسطینی نوجوان کی حالت بگڑ گئی۔
کلب برائے فلسطینی اسیران کے مطابق گذشتہ روز صہیونی غیر قانونی انتظامی حراست کے تحت قید کیے گئے 20 سالہ فلسطینی نوجوان قاسم احمد بغدادی کو اسرائیلی جیلوں میں تفتیش کے دوران سختی سے پیٹا گیا تھاجس کے نتیجے میں قاسم کی حالت خطرناک حد تک بگڑ گئی اورصہیونی جیل انتظامیہ کو انہیں ہنگامی بنیادوں پرفوری طبی سہولیات کے لیے ہسپتال منتقل کرناپڑا جہاں قاسم کے طبی معائنے کے بعد ہیمو فیلیا کی تشخیص کی گئی تاہم قیدی کلب کےمطابق انہیں طبی معائنے تک محدود رکھا گیا ہے اور کسی قسم کی دوا فراہم نہیں کی گئی ہے۔
قابض جیل حکام کی جانب سے قاسم پر کچھ روز قبل بھی بغیر کسی جرم کے وحشیانہ تشدد کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کی حالت خراب ہوگئی تھی تاہم جس کے بعد صہیونی جیل انتظامیہ نے دوبارہ قیدی پر بہیمانہ تشدد کیا اور ہسپتال منتقل کردیا ہے البتہ طبی سہیلیات کی عدم فراہمی کے باعث قیدی کی حالت کے مزید خراب ہونے کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔