(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مقبوضہ فلسطین کی قابض جیلوں میں روا رکھے جانے والے غیر انسانی سلوک کےباعث فلسطینی نے 19 سال بعد پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو گلے لگایا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی مالك بكيرات کو صہیونی عقوبت خانوں سے 19سال بعد رہا کردیا گیا ۔
فلسطینی قیدی بکیرات کی رہائی پر صہیونی فوج کی غیر انسانی سلوک کی ایک اور داستان منظر عام پر آگئی جب صہیونی زندانوںمیں قید وبند کی صعوبتیں اٹھانے اوراپنی جوانی کے قیمتی ماہ و سال گذارنے کے بعد بکیرات نے پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کو گلے لگا یا ۔
واضح رہے کہ مالك بكيرات کو ان کی بیٹی کی پیدایش سے قبل صہیونی فوج کی جانب سے گھر پر دھاوا بول کر شدید تشدد کا نشانا بناتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا تاہم بے بنیاد الزامات کے ثبوت نہ ملنے پر بالآخر گزشتہ روز قابض صہیونی عقوبت خانے سے رہائی کے بعد مظلوم فلسطینی نے پہلی مرتبہ اپنی بیٹی سے ملاقات کی ۔