(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی غیر قانونی جیل میں بے گناہ فلسطینی کئی سال پابند سلاسل رہنےاور اسیری کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بالآخر رہائی پا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل میں 17 برس قبل قید کیے جانے والے فلسطینی باشندے36 سالہ محمد ابو جزر کو اسرائیلی غیر قانونی جیل سے رہا کر دیا گیا۔
صہیونی قید کےان سالوں میں بدترین تشدد کا نشانہ بننے والے محمد ابو جزر پر صہیونی عدالت نے کالعدم تنظیم کے رکن ہونے کا بے بنیاد الزام عائد کیا تھا اور فلسطینی قیدی کو متعدد مرتبہ اسرائیلی بدنام زمانہ تنگ و تاریک زندانوں میں نظر بندی کی خوف ناک سزائیں بھی دی گئیں تاہم ان سالوں میں فلسطینی اسیر پر لگایا گیاالزام ثابت نہیں ہوا جس کے بعد اسیر کو رہائی دے دی گئی ہے۔