(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) قابض صہیونی حکام نے حراست میں لی گئی فلسطینی خواتین کو مسلسل 12 دن سے قید تنہائی میں ڈال رکھا ہے، دونوں قیدی خواتین اس وقت الرملہ جیل میں قید ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں عرصہ دراز سے جاری ظلم وجبر سہتے ہوئے فلسطینیوں میں خواتین کی اکثریت صہیونی عقوبت خانوں میں اپنے بچوں سمیت ظلم کا نشانہ بن رہی ہیں اس وقت صہیونی زندانوں میں 40 سے زائدفلسطینی خواتین پابند سلاسل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام نے حراست میں لی گئی دو فلسطینی خواتین فدویٰ حمادہ اور وجھیان حشیمہ کو 12روز سے اسرائیلی خاتون جیلر پر حملے کے الزام میں قید تنہائی میں ڈالا ہوا ہے،
اطلاعات کے مطابق فدویٰ حمادہ کو صہیونی فوج نے 2017ء کو حراست میں لیا تھااور ان پر مقدمہ چلانے کے بعد فوجی عدالت نے انہیں10 سال قید کی سزا سنائی تھی جبکہ وجھیان حشیمہ کو 2016ء میں گرفتاری کے بعد انہیں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔