(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیر اعظم نیتن یاھو پر جعلسازی اور رشوت کےالزامات ہیں جن کی جواب دہی کے لیے وہ عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاھو کی مشرقی بیت المقدس کی اسرائیلی عدالت میں جعلسازی اور رشوت کے الزام میں پیشی ہوئی، یہ پیشی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ملک کے صدر نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مشاورت کر رہے ہیں نیتن یاھو اگرچہ گذشتہ ماہ ہونے والے انتخابات میں جیت گئے ہیں تاہم اپنی وزارت بچانے کے لیےانہیں دوسری پارٹیوں کی حمایت کی ضرورت ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی وزیراعظم پربد عنوانی کے الزامات ہیں جن کے حوالے سے وہ اب تک انکار کرتے چلے آرہے ہیں جبکہ خود اسرائیلیوں کی نظر میں بھی نا پسندیدہ قرار دیے جا چکے ہیں اس کے باوجود نیتن یاہوکی کوشش ہے کہ وہ دیگر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر دوبارہ اپنی حکومت قائم کر لیں۔