• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی ریاست میں مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری

بدھ 06-01-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
صہیونی ریاست میں مظلوم فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے واحد حل احتیاط  اور سماجی فاصلہ  ہے اس کے باوجود جہاں دنیا بھر کے لوگوں کو اس وبائی امراض کی وجہ سے گھروں میں رہنے  کے بارے میں بتایا گیا تھا وہیں صہیونی ریاست میں سال 2020 میں ہزاروں فلسطینیوں کوبے گھر کر کے  گھر کی سہولت سے ہی محروم کر دیا گیا ہے۔

اب تک کے اعدادوشمار کی رپورٹ کے مطابق 1967میں بیت المقدس پر قبضے کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینی باشندوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کی پالیسی کے تحت شہرمیں  900 1فلسطینی مکانات مسمار کردیئے ہیں جبکہ فلسطینی قصبہ  العراقیب جسے صہیونی بلدیہ نے  113 ویں مرتبہ مسمار کیا ہےاوراس قصبے کی مسماری کا سلسلہ جولائی 2010ء کے بعد سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی بلدیہ فلسطینیوں کی املاک کو غیر قانونی  قرار دیکر مسمار کردیتے ہیں اور  اسی دوران قابض صہیونی حکام  بیت المقدس میں مقیم فلسطینیوں کے لئے عمارت کے اجازت نامے جاری کرنے سے بھی انکاری ہے جس کے بعد فلسطینیوں کو سر چھپانے کا کوئی آسرا نہیں رہ جاتا  ،دوسری جانب اسرائیلی آبادکاروں کو تعمیراتی سرگرمیوں کی اجازت دےدی جاتی ہے ۔

صہیونی بلدیہ کی جانب سےفلسطینی باشندوں کو بلڈوزر لانے کے خرچے سے بچنے کا یہ آپشن دیا جاتا ہے کہ وہ خود اپنا گھر منہدم کردیں تاکہ ہزاروں شیکل جرمانے کی ادائیگی سے بچ سکیں۔

صہیونی فوج، پولیس اور اسپیشل فورسز کے سیکڑوں اہلکار بھاری میشنری اور بلڈوزروں کی مدد سے شہریوں کے مکانات کی مسماری شروع کردیتے ہیں ا ور سیکڑوں فلسطینی سخت موسم  اور وبائی مرض کورونا کا سامنا کرتے ہوئےکھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔

صہیونی فوجی اور پولیس اہلکار گن پوائنٹ پرخواتین اور بچوں  کا لحاظ کیے بغیر   انہیں گھروں سے نکال کر  ان میں موجود سامان سمیت ان کے آشیانوں کوملبے کا ڈھیر بنا دیتے ہیں جس کا کسی قانونی ادارے میں شنوائی نہیں ہوتی۔

Tags: صہیونی فوجصہیونیئزمفلسطینی گھروں کی مسماریقابض صہیونی بلدیاتی ادارےمقبوضہ فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.