(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوجی اہلکاروں نے فلسطینی کو تفتیش کے بہانے روکا اور تلاشی کے دوران بدترین تشدد کانشانہ بناتے ہوئےگرفتار کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں الواد روڈ پرصہیونی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان پراس وقت حملہ کیا جب وہ پاس سے گزر رہا تھا ۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے نوجوان کو روکا اور تفتیش کے دوران خوف وحراس پھیلاتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنایاتاہم صہیونی فوج کی جانب سےنہتے فلسطینی نوجوان کوگرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بارے میں تاحال کوئی اطلاع نہیں موصول ہائی ہیں۔