(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) سلفیت کے گورنر نے کہا ہے کہ نہتے فلسطینی نوجوان کو بلا جواز شہید کرنا صہیونی فوج کے سنگین جرائم میں سے ایک ہے میں اس قابض فوج کو اس قتل کا براہ راست ذمہ دار ٹھہراتا ہوں۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شہر سلفیت کے گورنر میجر جنرل ڈاکٹر عبداللہ کمیل نے صہیونی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان ابراہیم ابو یعقوب کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں کاقتل عام کررہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج نے نوجوان کو بلا جواز فائرنگ کا نشانہ بنایا جبکہ وہ کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی میں ملوث نہیں تھا بلکہ وہ سڑک پر اپنے دوستوں کے ہمراہ اپنے راستے پر جارہا تھا ۔