(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عقوبت خانے میں عمر قید گزارنے والے فلسطینی قیدی کو 2000 میں حراست میں لیا گیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق قابض صہیونی ریاست میں مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ فلسطینی قیدی خالد شبانہہ کو 2000 میں قابض فوج کے خلاف مزاحمت کرنے کے الزام میں 20 سال قبل گرفتار کیا گیا تھا تاہم قابض ریاست کی نام نہادعدالتوں سےعمر قید کی سزا پانے کے بعد خالد شبانہہ غاصب ریاست کی انتظامی حراست میں پابند سلاسل ہیں جہاں ان کی قیداکیسویں سال میں شروع ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ اسیران فلسطین اسٹڈی سینٹر کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 2011ء میں صہیونی جیلوں میں عمر قید کے سزا یافتہ فلسطینیوں کی تعداد 475 تھی جس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔