(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نےچند روز قبل بزرگ فلسطینی کو جھڑپوں کے دوران حراست میں لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں رام اللہ کے شمال میں دیر جیر قصبے کے رہائشی 50 سال سے زائدعمر کے فلسطینی بزرگ سعیدعرمی جنہیں چند روز قبل ان کے گھر سے حراست میں لے کر نظر بند کردیا گیا تھا صہیونی فوج کی جانب سے تفتیشی مدت کو آئندہ ہفتےتک بڑھا دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ وہی فلسطینی بزرگ ہیں جو دیر جیرمیں ہی صہیونی فوجیوں کی بلاجواز پر تشدد کارروائی کے نتیجےمیں ہونے والی جھڑپوں میں صہیونی فوج کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے پتھراؤ میں حصہ لیا تھا اورقابض فوجیوں کو مار بھگانے میں نوجوانوں کی مددکی تھی۔