(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ ) رہا ہونے والے فلسطینی ڈاکٹر عزت قبھا سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران وصفی قبھا کے بھائی ہیں جنھیں اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اٹھارہ سال قید کی سنا سنائی گئی تھی۔
فلسطینی نیوز چینل "وفا پریس ” کے مطابق قابض صہیونی حکام نے فلسطینی شہری اور سابق فلسطینی وزیر برائے امور اسیران وصفی قبھا کے بھائی ڈاکٹر امجد عزت قبھا کو 18 سال مسلسل جیل میں ڈالے رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔
رہائی سے قبل بعد ڈاکٹر امجد کو ترقمیا چوکی پر لایا گیا جہاں سے انہیں ان کے اہلخانہ کے سپرد کردیا گیا جہاں انھوں نے اپنی ایک بیٹی سے 18 سال بعد پہلی ملاقات کی۔
قبھا کو اٹھارہ سال قبل اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب ان کی اہلیہ امید سے تھی اور ان کی گرفتاری کے بعد ان کی بیٹی تسنیم پیدا ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر امجد عزت قبھا کو اٹھارہ سال قبل صہیونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں "پروٹیکٹڈ وال ” کے نام کئےجانے والے آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا اور ان پر اسلامی مزاحمتی تحریک حما س کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کیلئے کام کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا کہ جس کے بعد اسرائیل کی ایک فوجی عدالت سے سزا سنائی گئی ۔