(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی عقوبت خانوں میں مزاحمتی کارکن ہونے کے الزام میں بدترین تشدد کا سامنا کرنے والا بالآخر فلسطینی قیدی رہا کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ فلسطین میں محصور علاقے غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس کے رہائشی 33 سالہ محمد فیض محمود بارغوت کو 6 سال قید کے بعد رہا کر دیاگیا۔
صیہونی فوجی عدالت نے محمد فیض محمود بارغوت پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے کارکن ہونے کے بے بنیاد الزامات کی پاداش میں 6 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد صہیونی غیر قانونی جیل انتظامیہ نے شب و روز فلسطینی قیدی پر مظالم کی انتہا کرتے ہوئے الزامات کو سچ ثابت کرنے کی بھرپور کوششیں کی گئیں تاہم اس عرصے میں بے گناہ فلسطینی پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے کی صورت میں بالآخر قابض جیل حکام کو محمد فیض محمود بارغوت کو رہا کر نا پڑا۔