(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شامی فضائی حملے سےصہیونی ریاست کے جنوبی علاقے ابو قرینات میں ڈیمونہ جوہری ری ایکٹروں کے قریب خطرے کے سائرن بج گئے۔
شامی ذرائع ابلاغ کےمطابق گذشتہ شب شام سے صہیونی ریاست کے علاقے النقب پر میزائل حملہ کیا گیا جس میں ڈیمونہ کے خفیہ جوہری ری ایکٹر کو نشانہ بنا گیا جس کے باعث ری ایکٹر پوائنٹس پر نصب دفاعی نظام کے سائرن بجنا شروع ہوگئے تاہم اسرائیلی فوجی ترجمان نے دعوہ کیا ہے کہ ابو قرینات میں گر نے والا شامی میزائل حملہ ناکام بنادیا گیا مزید یہ کہ میزائل SA-5 نوعیت کا تھا اور یہ ڈیمونہ کے ری ایکٹر سے تقریبا 30 کلو میٹر دور گرا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہےجبکہ اسرائیل کی جانب سے شام میں جوابی کارروائی بھی کی گئی اور میزائل لانچر کو نشانہ بناکر تباہ کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے شامی میڈیا نے بھی خبر جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ فوج کے فضائی دفاعی نظام نے اسرائیل کے اس حملے کو پسپا کردیا جس میں دمشق کے مضافاتی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔
میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے میں داغے جانے والے زیادہ ترمیزائلوں کو گرا دیا گیاہے تاہم اس دوران شامی فوج کے 4 فوجی زخمی ہو گئے اور کچھ مادی نقصان بھی ہوا۔