(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض ریاست میں فلسطینی خاتون کے مکان کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مکان کو گرانے کے لیےصہیونی بلدیہ کا عائد کیا گیا جرمانہ 70000 شیکل تھا جسے ادا نہ کرنے کی صورت میں خاتون کو خود ہی اپنا گھر مسمار کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں جنوبی مسجداقصی کی رہائشی خاتون کےمکان کو صہیونی بلدیہ کی جانب سے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مکان کو گرانے کا حکم جاری کیا گیا ساتھ ہی صہیونی بلدیہ کی بھاری مشینری کے استعمال سے مکان کو گرانے کی صورت میں 70000شیکل جرمانے کی رقم بھی فلسطینی خاتون کو ہی ادا کرنا ہوگی جس سے بچنے کے لیے مظلوم خاتون اور اہل خانہ نے خود ہی اپنا گھر اپنے ہاتھوں سے منہدم کر دیا ۔